پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے 0-3 سے شکست پر مجھے بھی دکھ ہے۔ کونے میں جاکر رونے کا دل چاہ رہا ہے۔ ایک بیان میں ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ 0-3 کو دیکھیں گے تو کافی دکھ ہوگا۔ سیریز کو سیشن بائی سیشن ڈی کوڈ کریں تو لگے گا کہ ہم نے اچھا کھیلا۔ سیریز کے دو میچز میں ہم جیت کی طرف جارہے تھے۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ ابتدائی 2 میچز میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ رہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میں سعود شکیل کے آؤٹ پر ہر کسی نے کہا وہ آؤٹ نہیں تھا۔ ہم ملتان میں بھی کنٹرول میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ بہانہ نہیں بنارہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ انگلینڈ زیادہ تجربہ کار ٹیم ہے۔ ہم نے تجربہ کار ٹیم کے خلاف نوجوان ٹیم کو کھلایا۔ سعود شکیل اور ابرار احمد کی کارکردگی اس سیریز کے مثبت پہلو ہیں۔ ہمیں شکست سے سیکھنا ہوگا۔ ابرار احمد سے متعلق ثقلین مشتاق نے کہا کہ ابرار نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن اسے اورمحنت کرنا ہوگی۔ دنیا ہر چیز پر کام کرتی رہتی ہے۔ ابرار کو بھی ہر بار بہتر ہونا پڑے گا۔

- December 20, 2022
2 years ago
0
You can share this post!