سعودی فٹبال کلب النصرکوجوائن کرنے والے پرتگالی اسٹارکرسٹیانورونالڈو اوران کی فیملی تیزی سے عرب ثقافت کے رنگ میں ڈھلتے نظرآرہی ہے۔ النصرکلب کی جانب سے رونالڈو کوفینز کے سامنے پیش کیا گیا تو رونالڈو نے فینز کے سامنے عربی الفاظ میں “انا عالمی یعنی (میں عالمی سطح پر مشہور ہوں)” کہے جس پرمداحوں نے خوشی کا اظہارکیا۔ تقریب میں رونالڈو کے بچے اورساتھی جارجینا روڈریگوئز بھی شریک تھیں جنہوں نے روایتی عربی عبایا پہن رکھا تھا۔ ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار کی تصاویراورویڈیو وائرل ہوچکی ہیں۔ لوگ عربی ثقافت کو اپنانے پرجارجینا کی تعریفیں کررہے ہیں۔

- January 6, 2023
2 years ago
0
You can share this post!