امر خان لائیو چٹ چیٹ، دراڑ کے فینز ترکی اور بھارت میں بھی

امر خان  لائیو چٹ چیٹ، دراڑ کے فینز ترکی اور بھارت میں بھی

جیو انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ سیریل دراڑ اپنے منفرد موضوع کی وجہ سے ناظرین میں پسند کیا جارہا ہے۔ ڈرامے کا مرکزی کردار ادا کرنے والی امر خان نے اپنے فینز کے ساتھ ایک لائیو چٹ چیٹ سیشن کیا ،اور ان کے مداحوں نے بڑے جوش و خروش سے سیشن کو جوائن کیا۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امر خان کے فینز ہر عمر اور ہر طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر رہنے والے مداحوں نے بھی امر خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امرخان بھی خوش اخلاقی سے مداحوں کے سوالوں کا جواب دیتی رہیں۔ مختصر یہ کہ ویک اینڈ کا یہ سیشن ہنسی ،قہقہے اور مسکراہٹیں بکھیر گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *