الیکشن کمیشن 15 روز میں بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرے ، سندھ ہائیکورٹ کا حکم

الیکشن کمیشن 15 روز میں بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرے ، سندھ ہائیکورٹ کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں اور کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے اور سندھ حکومت الیکشن کمیشن کو نفری فراہم کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *