افغانستان : خون جمادینے والی سردی ، 15 روز میں 124 افراد جاں بحق

افغانستان : خون جمادینے والی سردی ،  15 روز میں 124 افراد جاں بحق

برطانوی نیوز ایجنسی بی بی سی کے مطابق افغانستان کی وزارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ اس بار موسم سرما گزشتہ ایک دہائی کے مقابلے میں زیادہ شدید ہے جس سے 70 ہزار مویشی بھی جان سے جاچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق افغان طالبان کی جانب سے این جی او کے تحت کام کرنے والی خواتین پر پابندی کے بعد ملک میں متعدد امدادی ایجنسیوں کی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

اس موقع پر ایک حکومتی وزیر نے کہا کہ اموات کے باوجود احکامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے قائم مقام وزیر ملا محمد عباس اخوند نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان کے بیشتر علاقوں میں شدید برف پڑی ہے جس کے باعث راستے منقطع ہیں جب کہ امداد کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر بھیجے گئے تھے لیکن پہاڑی علاقے ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر کو لینڈ نہیں کیا جاسکا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *