محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے مہینوں میں معمول کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ ملک میں معمول کی بارشوں میں کمی ہے۔ فروری کے مہینے میں بارشوں میں ستر فیصد کمی دیکھی گئی۔ جس کی وجہ سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافہ ہوا۔ 2022 سے پہلے 30 سالوں میں مارچ کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جس میں گذشتہ سال معمولی اضافہ ہوا۔ لیکن اس سال گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

- March 14, 2023
2 years ago
0
You can share this post!