اس سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

اس سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 58 منٹ سے شروع ہوگا جبکہ 4 بجے عروج پر پہنچنے کے بعد شام 6 بج کر 2 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

جزوی سورج گرہن یورپ، شمالی افریقا، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔ اس موقع پر کویت کی وزارت تعلیم نے اسکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا

جب کہ پاکستان کے کچھ مختلف شہر بھی جزوی سورج گرہن کا نظارہ کریں گے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں سورج گرہن کے آغاز کے وقت میں کچھ فرق ہے

اسلام آباد میں سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر 43 منٹ پر ہوگا، 4 بج کر 50 منٹ پر عروج جبکہ 5 بج کر 22 منٹ پر اختتام ہوگا۔

لاہور میں 3 بج کر 49 منٹ پر آغاز، 4 بج کر 54 منٹ پر عروج اور 5 بج کر 20 منٹ پر اختتام ہوگا۔

کراچی میں 3 بج کر 57 منٹ پر آغاز، 5 بج کر ایک منٹ پر عروج اور 5 بج کر 56 منٹ پر اختتام ہوگا۔

پشاور اور کوئٹہ میں بالترتیب 3 بج کر 44 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوگا جبکہ پشاور میں اس کا اختتام 5 بج کر 28 منٹ اور کوئٹہ میں 5 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔

گرہن کے دوران سورج کو براہ راست دیکھنے سے بینائی کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس لیے سورج گرہن کو سن گلاسز سے بھی دیکھنے سے گریز کیجئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *