اسکاٹ لینڈ: چکن تکہ مصالحہ کے موجد پاکستانی نژاد علی احمد انتقال کرگئے

اسکاٹ لینڈ: چکن تکہ مصالحہ کے موجد پاکستانی نژاد علی احمد انتقال کرگئے

اسکاٹ لینڈ میں رہنے والے پاکستانی نژاد علی احمد کو ایک لذیذ ایجاد نے دنیا بھر میں مشہور کردیا۔ ستر کی دہائی میں ایک دن علی احمد کے ریسٹورنٹ میں ایک گاہک نے چکن تکہ خشک ہونے کا گلہ کیا تو شیف علی احمد نے فوری طور پر ایک ریسپی ایجاد کی۔چکن تکے کو مصالحوں اور ٹماٹر سوپ کا ایسا تڑکا لگایا کہ کسٹمر انگلیاں چاٹتے رہ گئے۔ وہ دن اور آج کا دن ، چکن تکہ مصالحہ ریسپی کا سہرا شیف علی احمد کے سر ہی جاتا ہے۔ علی احمد کے انتقال کی خبر اسکاٹ لیںنڈ میں ان کے ریسٹورنٹ کی طرف سے دی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *