اسپین میں ہر سال لاکھوں سگریٹ کے ٹوٹے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سگریٹ کے یہ ٹوٹے پودوں کی افزائش میں بھی رکاوٹ بنتے ہیں، اور ان سے پیدا ہونے والا زہریلا پلاسٹک ویسٹ صاف ہونے میں بھی دہائیاں لگ جاتی ہیں۔ اب نئے ماحولیاتی ریگولیشن کے مطابق سگریٹ کے ٹوٹوں کی صفائی کا بل سگریٹ کمپنیاں ادا کریں گی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ جرمانہ صارفین کو منتقل کیا جائے گا یا نہیں۔

- January 9, 2023
2 years ago
0
You can share this post!