اسٹیوو جابز کی پرانی جرمن سینڈل 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ قیمت میں نیلام

اسٹیوو جابز کی پرانی جرمن سینڈل 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ قیمت میں نیلام

ٹیکنالوجی کی دنیا کے بےتاج بادشاہ اسٹیوو جابز کا ایک نیا ریکارڈ۔ 1970 ، 1980 کی دہائی میں اسٹیوو جابز کے زیر استعمال رہنے والی جرمن سینڈل 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوگئی۔اس سینڈل کے ساتھ جابز کے کئی یادگار کارنامے جڑے ہیں۔ 1976 میں جب اسٹیوو جابز نے ایپل کمپیوٹر پر کام شروع کیا اس وقت بھی یہی سینڈل ان کے ہم قدم رہے۔ اس وقت سینڈل کی قیمت مشکل سے 125 ڈالرز ہیں۔ نیلامی کرنے والوں کو 60 ہزار ڈالرز کی توقع تھی۔ لیکن اسٹیوو جابز کے ایک مداح نے 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز میں یہ ڈیل اپنے نام کرلی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *