اسمارٹ فون ۔۔ وہ بھی آسان اقساط میں ، حکومت پاکستان کی اسمارٹ فون فار آل اسکیم”

اسمارٹ فون ۔۔ وہ بھی آسان اقساط میں ، حکومت پاکستان کی اسمارٹ فون فار آل اسکیم”

حکومت پاکستان کا ملک کے تمام شہریوں کی اسمارٹ فونز تک رسائی کے لیے نیا پروگرام متعارف

اس پروگرام کے تحت شہریوں کو ایک لاکھ روپے تک کے اسمارٹ فونز آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے۔ اور ہر فرد 20 سے30 فیصد ادائیگی پرکوئی بھی موبائل فون حاصل کرسکےگا۔

اسمارٹ فونز کو اقساط میں لینے کے لیے کسی ضمانت یا کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صرف شناختی کارڈ پرموبائل فون کا حصول ممکن ہوگا۔

اسمارٹ فون فار آل اسکیم کے تحت 10 ہزار سے ایک لاکھ روپےمالیت کے اسمارٹ فونز 3 سے 12 ماہ کی اقساط میں دیے جائیں گے۔

اگر کسی فرد کی جانب سے اقساط کی ادائیگی نہیں کی گئی تو فون کو لاک کردیا جائے گا جس کے بعد وہ دنیا میں کہیں بھی استعمال نہیں ہوسکے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *