عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ازبکستان میں ہلاکتوں کے بعد کھانسی کے دو بھارتی سیرپ سے خبردار کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے مطابق کھانسی کے سیرپ (AMBRONOL) اور (DOK-1 Max) کوالٹی اسٹینڈرڈز پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔ یہ دونوں دوائیاں بھارتی ریاست اترپردیش کی کمپنی مارین بائیو ٹیک تیار کرتی ہے جسے اب عالمی ادارہ صحت نے غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق لیبارٹری کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ دونوں سیرپ میں ڈائی تھیلین گلائکول اورایتھلین کی مقدار ضرورت سے زائد ہے۔ بھارتی کمپنی نےعالمی ادارہ صحت کو فی الحال دونوں سیرپ کی کوالٹی سے متعلق کوئی ضمانت نہیں دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ازبکستان میں دسمبر 2022 میں اس بھارتی کمپنی کی دوائیں استعمال کرنے سے 19 بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

- January 12, 2023
2 years ago
0
You can share this post!