ذرائع کے مطابق وقار نے کینیڈین ہائی کمیشن سے استدعا کی ہے کہ ارشد شریف کے قتل کے بعد جان کو خطرہ ہے، اور انہیں تحفظ کی ضرورت ہے۔
اس پر کینیڈین سفارتی حکام نے جواب دیا کہ ذاتی حیثیت میں تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تاہم وقارکینیڈا کے تمام شہریوں کو حاصل سہولتوں کےحقدار ہیں۔
اس حوالے سے وقار اور خرم کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کےموکل خوفزدہ ہیں، اور انہیں جان کوخطرہ ہے۔
ارشد شریف کے قتل کے وقت خرم احمد گاڑی چلا رہےتھے جس پرپولیس نےگولیاں برسائی تھیں۔
وقاراحمد کینیڈا کی شہریت رکھتا ہے، خرم احمد نیروبی میں کام کرتا ہے اور وہیں رہتا ہے۔
وقاراحمد کے ایک اور بھائی کے پاس بھی کینیڈا کی شہریت ہے، وہ بھی وہیں رہتا ہے۔ وقاراحمد، خرم اور جمشید خان ایموڈمپ کے بزنس پارٹنر ہیں، وقاراحمد اور خرم احمد ارشد شریف قتل کیس کی تفتیش کے مرکزی کردار ہیں۔