صحافی ارشد شریف کا قتل ، میزبان دو بھائیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز

صحافی ارشد شریف کا قتل ، میزبان دو بھائیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے خرم احمد اور وقار احمد کا سفری ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

دو ہزار بائیس 2022 کے 10 ماہ میں خرم احمد مختصر مدت کےلیے 4 مرتبہ پاکستان آئے جب کہ ارشد شریف 10 اگست کو ملک سے باہر گئے تو خرم احمد پاکستان میں موجود تھے۔ پاکستان میں موجودگی کے دوران خرم احمد کے رابطوں کی تحقیقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق خرم احمد نے 19 اگست کو کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے کینیا کا سفر کیا اور ارشد شریف 20 اگست کو دبئی سے کینیا پہنچے تھے۔

امیگریشن ریکارڈ کے مطابق خرم احمد 3 اکتوبر کو پھر کراچی آئے اور 7 اکتوبر کو دبئی کے لیے روانہ ہوئے جب کہ وقار احمد آخری بار 18 دسمبر 2017 کو پاکستان آئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ارشد شریف کے قتل کے وقت گاڑی چلانے والے خرم احمد کے سفری ریکارڈ کو تفتیش کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *