آسٹریلیا نے اپنے کرنسی نوٹوں سے برطانوی بادشاہت ختم کرنے کے اقدام کے طور پرپانچ ڈالر کے نئے نوٹ پر چارلس سوم کی تصویرنہ چھاپنےکا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلیا کے ریزرو بینک کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی سابقہ تصویر کی جگہ مقامی ثقافت والا ایک نیا ڈیزائن ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد آسٹریلیا کے اولین باشندوں کی ثقافت اور تاریخ کو احترام دینا ہے۔ بیان کے مطابق پانچ ڈالر کے اس بینک نوٹ کی دوسری طرف آسٹریلوی پارلیمنٹ کی تصویرہوگی۔ پانچ ڈالر کا نوٹ اس وقت آسٹریلیا کا واحد بینک نوٹ ہے جس پربرطانوی شاہی خاندان کے کسی رکن کی تصویر ہے لیکن چارلس سوم سکوں پراب بھی نظرآئیں گے۔

- February 3, 2023
2 years ago
0
You can share this post!