پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ رینکنگ میں کیرئیر بیسٹ دوسری پوزیشن پر آگئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبو شین کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ کراچی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریوں کی بدولت بابراعظم ایک درجےترقی کے بعد آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کی جگہ دوسری پوزیشن پرآگئے۔ عبداللہ شفیق 7 درجے تنزلی کے بعد 25ویں اور محمد رضوان اتنے ہی درجے تنزلی کے بعد 29ویں نمبر پر چلے گئے۔ بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی2 درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے۔

- December 21, 2022
2 years ago
0
You can share this post!