اعلامیے کے مطابق عبادت گاہوں، مساجد سمیت تمام کھلی اور بند سہولیات میں ماسک اختیاری ہوں گے البتہ اسپتال اور صحت کی سہولیات کے مراکز میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
امارات میں کورونا پابندیوں کے خاتمےکے نئے احکامات کا اطلاق پیر7 نومبر کو صبح 6 بجےسے ہوگیا، عوامی سہولیات اور حکومتی اداروں میں داخلے کے لیے امارات کی کوویڈ الحسن ایپ پرگرین پاس کی ضرورت نہیں رہی۔