یاسرعرفات کوقومی کرکٹ ٹیم کا جزوقتی ہیڈ کوچ مقررکئے جانے کا امکان

یاسرعرفات کوقومی کرکٹ ٹیم کا جزوقتی ہیڈ کوچ مقررکئے جانے کا امکان

سابق آل راؤنڈر یاسرعرفات کو قومی کرکٹ ٹیم کے جزوقتی ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں دئیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یاسرعرفات کا نام متوقع ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھرنے تجویزکیا ہے اورمکی کی عدم موجودگی میں یاسر ہی کوچنگ کے تمام معاملات دیکھا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انگلینڈ سے لیول 4 اسپیشلسٹ کوچنگ کورس کرنے والے یاسرعرفات کو شان ٹیٹ کی جگہ قومی ٹیم کا نیا بولنگ کوچ بنانے پربھی آمادگی ظاہرکردی ہے۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے یاسر عرفات 3 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور13 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *