کیٹ ونسلیٹ نے اپنی بیٹی کی لائف سپورٹ چلانے کے لیے ایک ماں کو £17,000 کا عطیہ دیا .
کیرولین ہنٹر کو کونسل کی طرف سے کو خبردار کیا گیا تھا کہ ان کا بل اگلے سال زیادہ ہو سکتا ہے۔
کیرولین کی بارہ سالہ بیٹی فرییا کو شدید دماغی فالج ہے اور وہ سانس کی دائمی تکلیف کے لیے آکسیجن پر انحصار کرتی ہے۔
جب ٹائٹینک اداکارہ نے بی بی سی اسکاٹ لینڈ پر ان کی جدوجہد کی خبر سنی تو اس ماں کو سترہ ہزار پاونڈ کا عطیہ دیا۔ نہ صرف یہ بلکہ اس فیملی کی خیریت معلوم کرنے کے لیے رابطہ بھی کیا۔