کہنہ مشق صحافی عمران اسلم 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

کہنہ مشق صحافی  عمران اسلم 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

کہنہ مشق صحافی ، جنگ اور جیو گروپ کے صدر عمران اسلم 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ عمران اسلم کئی روزسے علیل تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ عمران اسلم 1952 کو بھارت کے شہر مدراس میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1970 کی دہائی میں لندن سے تعلیم حاصل کی۔ عمران اسلم کا صحافتی کیریئر
بہت ہی شاندار رہا۔
عمران اسلم پاکستان کے ممتاز اخبار دی نیوز کے بانی ممبر بھی رہے، عمران اسلم دی نیوز میں بطور چیف نیوز ایڈیٹر اور سینئر ایڈیٹر رہے۔ انہوں نے 60 سے زائد کامیاب ڈرامے لکھے جو اسٹیج اور ٹی وی کی زینت بنے۔ وہ جیو لانچ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور جیونیوز، جیو انٹرٹینمنٹ، جیو سپر بھی عمران اسلم کی رہنمائی میں لانچ ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *