کراچی کے تاریخی نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل، “نیشنل بینک کرکٹ ارینا” کہلائے گا

کراچی کے تاریخی نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل، “نیشنل بینک کرکٹ ارینا” کہلائے گا

کراچی کے تاریخی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان نے ملک کے سب سے مشہور ٹیسٹ وینیونیشنل اسٹیڈیم کراچی کے نام کے حقوق کے لیے 5 سالہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردئیے۔ معاہدہ طے پانے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کرکے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کر دیا گیا۔ ناموں کے حقوق کے معاہدے کے علاوہ، پی سی بی اور این بی پی ملک بھر میں نچلی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے اور اس کی ترقی کے لیے اسپانسرنگ اقدامات پر بھی تعاون اور شراکت داری کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی رمیزراجا کے مطابق قومی بینک کا پی سی بی کے ساتھ جڑنا ایک اعزاز ہے۔ اسٹیڈیمزمارکیٹنگ کا ایک شاندار طریقہ ہے اور دنیا بھرمیں اس کو اہمیت دی جاتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *