کراچی: پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے 256 رنز کا ہدف

کراچی: پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے 256 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی میں کھیلے جارہے ڈے نائٹ میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے کیویز نے 9 وکٹوں پر 255 رنز اسکور کئے۔نیوزی لینڈ کی 5 وکٹیں 146 رنز پر گرچکی تھیں لیکن گلین فلپس نے مائیکل بریسویل کے ساتھ 66 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ بریسویل نے 46، ٹام لیتھم نے 42، گلین فلپس نے 37، ڈیرل مچل 36 اور فن ایلن نے 29 رنز اسکور کئے۔ نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے مسلسل دوسرے ون ڈے میں 5 شکار کئے۔ اسپنر اسامہ میر نے ڈیبیو پر2 جبکہ وسیم جونیئر اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *