کراچی : پاکستان نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ ، فری انٹری لیکن شائقین کی عدم دلچسپی

کراچی : پاکستان نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ ، فری انٹری لیکن شائقین کی عدم دلچسپی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فری انٹری کے اعلان کے باوجود کراچی کے شائقین نے پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان دوسرے ٹیسٹ میں عدم دلچسپی دکھائی۔ پی سی بی نے اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد بڑھانے کیلئے کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کیلئے شائقین کا داخلہ مفت کردیا۔ لیکن اس کے باوجود کراچی کے شہری میچ دیکھنے کیلئےنیشنل اسٹیڈیم کا رخ نہیں کررہے۔ اسٹیڈیم کی سیٹیں خالی ہیں جبکہ پارکنگ میں بھی اِکا دُکا شائقین ہی نظرآرہے ہیں۔ شائقین کوپارکنگ ایریا سے اسٹیڈیم تک لانے کیلئے شٹل سروس کا انتظام کیا گیا ہے لیکن اس میں بھی لوگ موجود نہیں ہیں۔ پارکنگ ایریا اسٹیڈیم سے کافی دورہونے کی وجہ سے شائقین کو کئی کلومیٹرکا فاصلہ پیدل طے کرنا پڑرہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *