کراچی: پاکستان اورنیوزی لینڈ کل سے پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل، سیریزکی ٹرافی کی رونمائی

کراچی: پاکستان اورنیوزی لینڈ کل سے پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل، سیریزکی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان دوٹیسٹ میچزپرمشتمل سیریزکا پہلا ٹیسٹ کل سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں 0-3 سے عبرتناک شکست کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریزپاکستان کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آخری ٹریننگ سیشن میں میچ کی تیاریوں کوحتمی شکل دی۔ پاکستانی کپتان بابراعظم اورکیوی کپتان ٹم ساؤتھی نے سیریزکی ٹرافی کی رونمائی کی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں 2 دہائیوں بعد ٹیسٹ میچ میں ان ایکشن ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *