کراچی ٹیسٹ کے پہلےروز 11 وکٹیں گرگئیں، پاکستان ٹیم 304 رنز پر آوٹ

کراچی ٹیسٹ کے پہلےروز 11 وکٹیں گرگئیں، پاکستان ٹیم 304 رنز پر آوٹ

کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 304 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔۔ کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کا بھی ایک کھلاڑی پویلین لوٹ گیا. کراچی ٹیسٹ کا پہلا روز ایکشن سے بھرپور رہا 11 وکٹیں گرگئیں۔ 8 وکٹیں اسپنرز کے حصے میں آئیں۔ پاکستانی بلے بازوں نے وکٹیں گنوائیں۔ اوپنرز عبداللہ شفیق 8 اورشان مسعود 30 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز، اظہرعلی 45رنز بناسکے۔ سعود شکیل 23 اور محمد رضوان 19 رنز کے ساتھ ناکام رہے۔ کپتان بابراعظم نے 78 رنز کی اننگزکھیلی۔ 56 رنزبناکرآغا سلمان نے وکٹ تحفے میں دی. جیک لیش نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ریحان احمد نے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی پہلی اننگز 304 رنز پر نمٹ گئی۔ جوابی اننگز میں انگلینڈ کی ایک وکٹ بھی پہلے ہی اوور میں گرگئی۔ مہمان ٹیم نے دن کے اختتام پر7 رنزبنالیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *