کراچی ٹیسٹ، پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 408رنزپرآؤٹ

کراچی ٹیسٹ، پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 408رنزپرآؤٹ

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 408رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی۔ کیویزکوپہلی اننگزمیں 41 رنزکی برتری مل گئی۔ کراچی میں میچ کے چوتھے روزقومی ٹیم نے پہلی اننگز 407 رنز9 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی تو پہلے ہی اوورمیں ابراراحمد بغیرکوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ سعود شکیل نے 125 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ اعجازپٹیل اورایش سوڈھی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگزمیں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ کیویزنےپہلی اننگزمیں 449رنزاسکورکئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *