کراچی میں نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز پاکستانی بولرزتیسرے سیشن میں ردھم میں آگئے۔ ابتدائی دوسیشنزمیں کیوی بلے بازوں نے خوب رنزبنائے۔ 226 رنزتک صرف ایک وکٹ گرسکی۔ پھرتیسرے اورآخری سیشن میں قومی بولرزنے کمال کردکھایا۔ 279 کےاسکورپر6 بلے بازٹھکانے لگادئیے۔ نسیم شاہ نے ٹام لیتھم اورکین ولیمسن کوپویلین بھیجا تو آغا سلمان نے ڈیوون کونوے، ہینری نکولز اورڈیرل مچل کوآؤٹ کیا۔ ابراراحمد نےمائیکل بریسویل کوکھاتہ کھولے بغیرمیدان بدرکیا۔

- January 2, 2023
2 years ago
0
You can share this post!