کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی پاکستان پر برتری

کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی پاکستان پر برتری

کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلی اننگزمیں برتری حاصل کرلی۔ کیویزنے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 6 وکٹوں پر440 رنزاسکورکرلئے۔ میچ کے تیسرے روزکیوی بیٹرزکا راج رہا۔ قومی بولرزبے بس نظرآئے جبکہ فیلڈرزنے بھی ستم ڈھائے۔ مہمان ٹیم نے دن کے آغاز پرنامکمل اننگز 165رنز بغیرکسی نقصان کے آگے بڑھائی۔ اوپنرزنے ٹیم کو 183رنزکا آغاز فراہم کیا۔ اوپنرڈیوون کونوے نروس نائنٹیزکا شکارہوئے اور92 رنزپرآؤٹ ہوگئے۔ ٹام لیتھم نے کیرئیرکی 13ویں سنچری جڑدی۔ انہوں نے 113رنزکی شانداراننگزکھیلی۔ ہینری نکولز22، ٹام بلنڈل 47 اورڈیرل مچل 42 رنزاسکورکرسکے۔ سابق کپتان کین ولیمسن نےذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیرکی 25ویں سنچری اسکورکرڈالی۔ دن کے اختتام پرکیویزنے پاکستان پر2 رنزکی برتری حاصل کرلی۔ ولیمسن 105 اوراِش سوڈھی 1رن کے ساتھ کریزپرموجود ہیں۔ ابراراحمد نے 3، نعمان علی نے2 اوروسیم جونیئرنے ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *