کراچی والوں کیلئےخوشخبری، بجلی 7.43 روپےسستی

کراچی والوں کیلئےخوشخبری، بجلی 7.43 روپےسستی

کراچی والوں کیلئے خوشخبری۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7.43 روپے فی یونٹ سستی کردی۔ نیپرا کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ اگروفاق کےالیکڑک کو بجلی نہ دے تو صارفین تو پِس جائیں گے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی 7 روپے43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا اور اس سے کراچی کے صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ سے زائد کاریلیف ملے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *