محکمہ موسمیات نے سندھ میں کل سے 17 جنوری کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود اور رات میں موسم سرد رہے گا جب کہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 اور جمعہ کو 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل دن کا درجہ حرارت 23 سے 25 اور جمعے کو 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اس دوران شمال مغرب سے ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

- January 11, 2023
2 years ago
0
You can share this post!