کراچی : سندھ میں 24 گھنٹوں میں 43 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، محکمہ صحت
محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 41 افراد کراچی کے مختلف اضلاع میں رپورٹ ہوئے۔ 24 گھنٹوں میں ٹھٹھہ اورمیرپور خاص میں ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا۔ سندھ میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 535 ہوگئی۔ اگست میں 495 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
کراچی میں سب سے زیادہ کیسز ضلع شرقی اور وسطی سے رپورٹ ہورہےہیں۔
رواں سال 1767 افراد ڈینگی وائرس سے متاثرہوچکے ہیں۔