سابق کپتان اظہرعلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سابق کپتان اظہرعلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کل سے شروع ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہرعلی کی آواز بھرا گئی اور وہآبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہے۔ میں 4 سے 5 سال انجری کا شکار رہا، میری فیملی نے میرے کیرئیر کے لیے بہت قربانیاں دیں، امید ہے اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا۔ اظہر علی نے 25 سال کی عمر میں 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا۔ 37 سالہ اظہرنے پاکستان کی جانب سے اب تک 96 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 19 سنچریوں کی مدد سے 7097 رنز بنائے ہیں۔ اظہر نے 9 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت بھی کی۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ اظہر ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *