کراچی: دوسرےٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ

کراچی: دوسرےٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف دوسرے اورآخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کررہی ہے۔ کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے ٹیم میں دوتبدیلیاں کرتے ہوئے وسیم جونیئراورنعمان علی کی جگہ نسیم شاہ اورحسن علی کوفائنل الیون میں شامل کیا۔ کیویزنےٹیم میں ایک تبدیلی کی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت کرہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ دوسرےمیچ میں مثبت سوچ کے ساتھ جا رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں شائقین کی مفت انٹری کا اعلان کیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے صرف اپنا اصل شناختی کارڈ یا ب فارم لانا ہو گا، اس کے بغیر اسٹیڈیم میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس چلائی جارہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *