کراچی: بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موسم کی صورتحال سے مشروط
الیکشن کمشنرسندھ کا کہنا ہے کہ ابھی محکمہ موسمیات سے تازہ ترین صورتحال لی ہے، اس وقت حیدرآباد کے شہری علاقوں میں کافی پانی موجود ہے۔ اس وقت مٹیاری ،دادو ، بدین ، ٹھٹھہ اور سجاول کی ساحلی پٹی بھی بارش سے متاثر ہے۔ بارش سے متاثرہ مقامات پر پولنگ اسٹیشنز متاثر ہیں۔ کراچی کےعلاقوں خاص طور ملیر،لیاری،کھارادر،میٹھادر میں بھی پانی موجود ہے۔ تمام ڈپٹی کشمنر اور کشمنر حیدرآباد سے موجودہ صورتحال کی رپورٹ لی ہے۔ اگر اگلے ہفتے کہیں بارش ہوتی ہے تو ہم23اور24اگست تک اسکا جائزہ لیں گے۔ جائزہ لینے کے بعد رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجیں گے۔