انگلینڈ کوتاریخی دورہ پاکستان میں تاریخی کامیابی کیلئے مزید 55 رنزدرکارہیں۔ پاکستان کواپنی سرزمین پرپہلی باروائٹ واش شکست کا سامنا ہے۔ کراچی ٹیسٹ کےتیسرے روزکھیل کے اختتام تک مہمان ٹیم نے2 وکٹ پر112 رنزبنالئے۔ دوسری اننگزمیں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی۔ قومی ٹیم 216 رنزپرڈھیرہوگئی اورانگلینڈ کوجیت کیلئے167 رنزکا ہدف ملا۔ کپتان بابراعظم اورسعود شکیل نے ففٹیاں بنائیں۔ پاکستان کی 7 وکٹیں صرف 52 رنزپرگریں۔ انگلش اسپنرریحان احمد نے 5شکارکئے۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرزنے لاٹھی چارج کیا۔ ٹیسٹ کوٹی20بناڈالا۔ بین ڈکٹ نے 38 بالزپرففٹی داغ دی۔ زیک کرالی نے 41رنزکی برق رفتار اننگزکھیلی۔۔

- December 19, 2022
2 years ago
0
You can share this post!