کراچی : اسٹریٹ کرائمز بے قابو، 9 ماہ میں 20 ہزار وارداتیں، آج بھی 2 افراد جاں بحق

کراچی : اسٹریٹ کرائمز بے قابو، 9 ماہ میں 20 ہزار وارداتیں، آج بھی 2 افراد جاں بحق

شہر میں پولیس لوٹ مار کی وارداتوں اورفائرنگ کے واقعات کوروکنے میں ناکام۔

کراچی میں نو ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 20 ہزار 400 سے زائد وارداتیں ، شہری 1500 سے زیادہ گاڑیوں، اڑتیس ہزار موٹر سائیکلوں سے محروم کردیے گئے۔

اڑتیس ہزار موبائل فون چھین لیے گئے، مزاحمت پر 80 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ڈاکوؤں نےواردات کے دوران مزاحمت کرنے پرمزید 2 نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 6 بی میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر 30 سالہ امجد کی جان لے لی۔ نیوکراچی میں اللہ والی بس اسٹاپ کے قریب ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے 25 سالہ امان ولد وحید کی زندگی کا چراغ گل کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *