چھٹیاں ختم، سندھ میں آج سے سرکاری ونجی اسکول کھل گئے

چھٹیاں ختم، سندھ میں آج سے سرکاری ونجی اسکول کھل گئے

سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سےسرکاری اور پرائیوٹ اسکول کھل گئے۔ صوبے کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک تھیں۔ پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی کھل گئیں۔ پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکول 9 جنوری سے کھلیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں نجی اسکول 8 جنوری تک بند رہیں گے۔ خیبر پختونخوا کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری سے 15 فروری تک ہیں۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے تعطیلات ختم ہونے کے باوجود اعلامیے پرعمل نہ کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *