پی سی بی کا انگلینڈ کا خلاف ہوم ٹیسٹ سیریزکے شیڈول کا اعلان

پی سی بی کا انگلینڈ کا خلاف ہوم ٹیسٹ سیریزکے شیڈول کا اعلان
پی سی بی کا انگلینڈ کا خلاف ہوم ٹیسٹ سیریزکے شیڈول کا اعلان
نگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کھیلے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ انگلش ٹیم دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں3 ٹیسٹ میچز کی سیریزکھیلے گی،، سیریزکا پہلا میچ یکم سے 5 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا اورآخری ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا،، انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی میں پہلی بار کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے گی. دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے میں انگلینڈ کی ٹیم کراچی اور لاہور میں 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزکھیلے گی۔

Related Articles