پی ایس ایل 8، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہفتے سے ہوگا

پی ایس ایل 8، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہفتے سے ہوگا

پی ایس ایل 8 کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت ہفتہ سے شروع ہورہی ہے. بک می ڈاٹ پی کے، ویب سائٹ پر ٹکٹس خریدے جاسکیں گے. پہلے مرحلے میں ملتان اور کراچی کے میچز کے ٹکٹس فروخت ہوں گے۔ میچز کے دوران ٹکٹوں کی فروخت کے لیے اسٹیڈیمز کے قریب بوتھ بھی قائم ہوں گے۔ لاہور میں جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 650 سے 1200روپے تک ہے. کراچی اورملتان میں جنرل اسٹینڈز کا ٹکٹ 650 سے 1000 روپے تک ہوگا. لاہور کے ہاسپٹیلٹی بکس کے ٹکٹ 10 سے 18 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے. کراچی کےہاسپٹیلٹی باکس کے ٹکٹس کی قیمت 10 سے 15 ہزار روپے ہوگی. ملتان میں ہاسپٹیلٹی باکس کے ٹکٹ 12 سے 18 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے. راولپنڈی میں پریمئیم ٹکٹس ایک ہزار سے 2500 روپے میں ملیں گے۔ پلاٹینم باکس کی قیمت 12 ہزار سے 18 ہزار تک ہوگی. اس بار چاروں شہروں میں سیزن ٹکٹس بھی متعارف کرائے گئے ہیں. پاکستان سپرلیگ کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے ملتان میں شروع ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *