پاکستان سپر لیگ 8 , 13 فروری سے شروع ہوگا، ملتان سلطانز اپنے ہوم گراؤنڈ پر لاہور قلندرز کے خلاف افتتاحی میچ کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے ابتدائی 7 میچز میں ٹم ڈیوڈ ملتان سلطانز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔وہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ٹم ڈیوڈ نے ورک لوڈ منیجمنٹ کی وجہ سے ابتدائی میچز میں شرکت سے معذرت کی ہے۔ ملتان سلطانز نے ابتدائی میچز کیلئے ان کی جگہ کوئی متبادل پلیئر طلب نہیں کیا۔ ٹیم انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ جب ڈیوڈ ملر آٹھ میچز کے بعد واپس روانہ ہوجائیں گے تو اس سلاٹ پر ٹم ڈیوڈ آجائیں گے اور جب تک ٹم نہیں اس سلاٹ پر ملر موجود ہوں گے۔ دوسری جانب وائین پارنیل گروئین انجری کا شکار ہوگئے ہیں، ملتان سلطانز ان کی فٹنس پر رپورٹ کی منتظر ہے تاہم خدشہ ہے کہ وہ ابتدائی میچز میں ٹیم کو دستیاب نہ ہوں۔