پی آئی اے کیبن عملے کے پرواز کے دورانیے میں اضافہ،
رضاربانی کی فیصلے کی مذمت
پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے پی آئی اے کیبن عملے کے پروازکے دورانیہ میں اضافہ کی مذمت کردی۔ کہتے ہیں 16 گھنٹے پرواز کا دورانیہ بین الاقوامی معیارکی خلاف ورزی ہے۔ تھکاوٹ کے باعث ایمرجنسی صورتحال میں عملہ کی سروسزمتاثرہوں گی۔
رضاربانی نے وزیر ایوی ایشن سے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے انتظامیہ کو فیصلہ واپس لینے کی ہدایت کی جائے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے کیبن عملے کے پروازکا دورانیہ12 سے بڑھا کر16 گھنٹے کردیا تھا۔