پنجاب اورسندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر موٹرویزکو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور، اسلام آباد موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک جبکہ پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ ملتان فیصل آباد موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک اور سکھر ملتان موٹروے ایم5 مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کی گئی ہے جبکہ لاہور، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 مکمل بند کردی گئی ہے۔ قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ متاثرہونے کے باعث موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت جاری کردی ہے۔

- January 2, 2023
2 years ago
0
You can share this post!