آسٹریلیا کو 2 بار عالمی کپ جتوانے والے کپتان رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پونٹنگ پرتھ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روزکمنٹری کررہے تھے جب انہیں دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا۔ رکی پونٹنگ ٹیسٹ سیریزکے دوران چینل سیون کے براڈکاسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب چینل 7 کے ترجمان نے تصدیق کی کہ پونٹنگ کی طبیعت ناساز ہے اور وہ آج بقیہ کھیل کے دوران کمنٹری نہیں کریں گے۔

- December 2, 2022
2 years ago
0
You can share this post!