سترہ سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئی انگلش ٹیم پاکستان کو وائٹ واش کر کے وطن واپس روانہ ہوگئی۔ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر انگلش کرکٹ ٹیم وطن واپسی کے لیے رات گئے کراچی ائیرپورٹ پہنچی۔ کھلاڑیوں کو ہوٹل سے خصوصی پروٹوکول میں ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ 13 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل انگلش اسکواڈ غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعےبراستہ دبئی وطن واپس روانہ ہوئی۔ انگلش کرکٹ ٹیم نے پہلے راولپنڈی اور ملتان میں ٹیسٹ جیتا اور پھر گزشتہ روز کراچی ٹیسٹ بھی اپنے نام کرکے پاکستان کو سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کیا۔ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 70 سال میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش شکست ہوئی۔