قومی خواتین کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلیے آسٹریلیا روانہ ہوگئی۔ ویمن اسکواڈ کپتان بسمہ معروف کی قیادت میں کراچی سے برسبین روانہ ہوا۔ ٹیم براستہ دبئی کل رات برسبین پہنچے گی۔ پاکستان ویمن ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے بعد پاکستان ٹیم ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 10 سے 26 فروری تک شیڈول ہے۔