پاکستان میں ذیابیطس سےبچاؤکےقومی پروگرام کا آغازہوگیا۔
ماہرین صحت کے مطابق پروگرام کا مقصد ملک میں کروڑوں نوجوانوں کواس بیماری سےبچاناہے، ڈاکٹر ابراراحمد کے مطابق ذیابطیس سےبچاؤکا قومی پروگرام پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی نےشروع کیا ہے۔ ذیابطیس کا پھیلاؤروکنےکیلیےوفاقی،صوبائی حکومتوں سےمعاہدےکئے جارہےہیں، پروگرام کے تحت 3 سالہ مہم شروع کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات نہ کئے گئے تو 2045 میں ساڑھے6کروڑ افراد ذیابیطس میں مبتلاہوجائیں گے، ملک میں تھائی رائیڈ گلینڈزکی بیماریوں سےبھی آگاہی مہم کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔۔