پاکستان سمیت دنیا بھرمیں 9 اکتوبر کو ڈاک کا عالمی دن منایا گیا
ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ خط و کتابت قصہ پارینہ بنتے جارہے ہیں ،، لیکن اس کے باوجود ڈاک کی اہمیت کو آج بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
2022میں ورلڈ پوسٹ ڈے کا تھیم ” پوسٹ فار پلانیٹ” رکھا گیا ہے۔ ذرائع آمد ورفت اور مواصلات میں بہتری کے بعد روزمرہ زندگی میں ڈاک کی اہمیت کم ہوگئی لیکن ڈاک کے نظام کوجدید دورکے تقاضوں کے مطابق ڈھال کرنئے دورسے ہم آہنگ بنایا جاسکتا ہے۔