پاکستان بمقابلہ نیدر لینڈز/ تیسرا ون ڈے
پاکستان کا نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ، پاکستان نے نیدرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز 0-3 سے جیت لی۔
پاکستان نے نیدر لینڈز کو تیسرے ون ڈے میں 9 رنز سے شکست دے دی۔207 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 49.2 اوورزمیں 197 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ٹام کوپر 62 اور وکرم جیت سنگھ 50 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ نسیم شاہ نے 5 کھلاڑیوں کو کیا ۔ محمد وسیم نے 4 وکٹیں حاصل کیں
تیجا ندامنورو 24 اور موسی احمد نے 11 رنز بنائے۔ پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورزمیں 206 رنزبناکرآؤٹ ہوئی تھی۔