پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈ
بارش کے باعث قومی اسکواڈ کا روٹرڈیم میں انڈور پریکٹس سیشن۔
انڈور میں بیٹرز کا بھرپور نیٹ سیشن
قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلرز نے کل آرام کیا۔
پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج روٹرڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ نیدرلینڈز سیریز کھیلنے کے لئے آنے پر بہت خوش ہیں ، نیدر لینڈز کرکٹ ٹیم کو دو ماہ سے فالو کر رہے ہیں۔ نیدرلینڈز میں بسنے والے لوگوں کی کرکٹ سے محبت سے متاثر ہوئے ہیں۔