پاکستانی بلے بازشان مسعود کی زندگی کی نئی اننگز، شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی

پاکستانی بلے بازشان مسعود کی زندگی کی نئی اننگز، شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود آئندہ سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔ ان کی ہونے والی اہلیہ میشے خان کا تعلق پشاور سے ہے اور شادی کی تقریب 21 جنوری 2023 کو پشاور میں ہی منعقد ہوگی۔ شان مسعود کی شادی ان کی پسند سے ہورہی ہے۔ 33 سالہ شان مسعود نے پاکستان کے لیے 25 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور19 ٹی 20 میچز کھیل رکھے ہیں۔ شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں اور3 بہن بھائیوں میں ان کا دوسرا نمبر ہے۔ شان مسعود کی بڑی بہن کا گزشتہ سال انتقال ہوگیا تھا جبکہ ان کے چھوٹے بھائی علی بیرسٹر ہیں۔ شان مسعود پاکستان سپرلیگ میں ملتان سلطانزکی قیادت بھی کرچکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *